the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
ناندیڑ: ۸؍مئی (اعتمادنیوز)ناندیڑ شہر کے مشہور و معروف گرودوار ہ اور ریلوے اسٹیشن کو بم سے اُڑادینے کی دھمکی کا ایس ایم ایس شری کانت جناردھن بھوسلے (۲۴سال ) ساکن کومٹھے گاؤں ضلع ساتارا نے روانہ کرکے دہشت مچادی تھی ۔ اس ملزم کو پولس نے گرفتار کیا ہے جو فی الحال پولس کسٹڈی میں ہے ۔ ملزم کو بچانے کیلئے کچھ لوگ اُسے دماغی مرض میں مبتلاء بتارہے ہیں ۔ اس تعلق سے آج راشٹروادی یوتھ کانگریس کیشہر صدر فیروز لالہ ، منبیر سنگھ گرنتھی ، اقلیتی شعبہ کے



ضلع صدر محمد زبیر احمد ، شری دھر ناگا پور کر ، روہت ٹھاکور نے ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم پیش کیا ۔ راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ معاملہ بہت ہی سنگین ہے ۔ اس لئے اس کی تحقیقات اے ٹی ایس کے سپرد کی جائے ۔ اگر واقعی شری کانت بھوسلے دماغی طورپر متاثر ہو تو اُسے فوری پاگل خانہ روانہ کرکے اُس کا علاج کیا جائے ۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ اس ملزم کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے معاملہ کا پردہ فاش کیا جائے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.